اہم خبریں

غزہ جنگ،اردنی فرمانروا کا امریکی وزیر خارجہ کو انتباہ

اومان(نیوزڈیسک)اردن کے ٹیلی ویژن نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے ملاقات میں غزہ پر جاری جارحیت کے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے۔اردنی ٹی وی کے مطابق شاہ عبداللہ نے غزہ کی پٹی میں المناک انسانی بحران کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اردن کی جانب سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔اردن کے بادشاہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے بغیر خطے میں دیر پا امن اور استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری طبی اور انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بند کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں