نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کی سفاکیت ، فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی۔غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل کو مزید اسلحے کی فروخت کی منظوری دیدی۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کی منظوری بھی نہ لی گئی۔بائیڈن انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کی آڑمیں اسرائیل کو مزید 147 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا گولہ بارود اور دیگر سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی شق کی بنیاد پر اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کو ٹینکوں کے 14 ہزار گولے بیچنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔
