اسلام آباد (نیوزڈیسک) سائفر کیس ،وزارت قانون کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا گیا، کیس کی سما عت کل تک ملتوی ، پی ٹی آ ئی وکلا نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا جسے مسترد کر دیا گیا۔ سائفر کیس کی سما عت میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریما رکس میں کہا سائفر کیس میں عدالت نے طے کیا ہے کہ اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا ،مرکزی ملزم کا ٹرائل ہو رہا ہے شریک ملزم ان کے ساتھ ہی رہیں گے ،جیل کارروائی کو نوٹیفکیشنز کی وجہ سے کالعدم کیا گیا عدا لتی کا رروائی کی وجہ سے نہیں۔خصوصی عدالت جیل میں ٹرائل کرنے کی پابند تھی لیکن سماعت جیل سے مشروط ہے، اوپن کورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ نے اب تک کے ٹرائل کو غیرقانونی قرار دیاتھا۔