اہم خبریں

افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی رہنما حافظ گل بہادر کو ہمارے حوالے کرے ، پاکستان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی حکومت نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنما حافظ گل بہادر کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالےکرے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے نمائندے کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور بنوں میں 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز پر افغان شہری کے حملے پر سخت احتجاج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر گروپ نے حملےکی ذمہ داری قبول کی ، افغان نمائندے سے واقعےکی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا اور واقعے میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیساتھ حافظ گل بہادر کو پاکستان کےحوالے کیا جائے۔ دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے سے روکنےکیلئے اقدامات کئے جائیں

متعلقہ خبریں