اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں سیاسی صورتحال بے یقینی کی کیفیت سے دوچار، سیاسی حالات انتہائی گھمبیر ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری جبکہ پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں ریلیاں نکالنے، جارحانہ انتخابی مہمکی کھلی چھوٹ،، تاہم اس کی سابقہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز کو پارٹی سربراہ نواز شریف کے ان تمام کیسز میں کلیئر ہونے سے جوڑ دیا جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔دونوں جماعتوں کی حریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر جلسے کرنے کے لیے بے چین ہے، لیکن پارٹی کا دعویٰ ہے کہ حکام اس کی اجازت نہیں دے رہے اور ان پارٹی کارکنان کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہیں جو ایسی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی ہمت کرتے ہیں۔















