اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) 190 ملین پائونڈ کیس کی تحقیقات جاری ، احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔اڈیالہ جیل میںاسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ۔ جج نے نیب کی درخواست پر عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔

متعلقہ خبریں