ورلڈ کپ ، پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چنئی(نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ ، پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ ۔ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسن علی اور اسامہ میر آج نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ محمد نواز ،وسیم جونیئر کا ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ آج کا میچ پاکستان کیلئے اہم ہے کیونکہ اگلے چاروں میچ جیت کر ہی پاکستان سیمی فائنل تک رسائل حاصل کرسکتا ہے ، جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک ،ریزا ہینڈرکس ،وین ڈر ڈوسن ،ایڈن مارکرم ،کلاسن سب فارم میں ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان، سعود ،عبد اللہ اور بابر،شاہین، حارث، شاداب، نواز بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے یہ میچ چنئی میں کھیلاجارہا ہے ۔