اہم خبریں

راولپنڈی ، غیر قانونی افغانیوں کیخلاف آپریشن،پولیس کا فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک) راولپنڈی پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن کرنے پر غور، صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فہرستیں مرتب کرنے کا آغاز کر دیا گیا،ذرائع اپریشن کے لیے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی فہرستیں تیار کیا جائیں گی،ذرائع فہرستیں مرتب کرنے کے بعد صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیں گی، زرائع کے مطابق فہرستوں میں راولپنڈی کے 15 مقامات کی نشاندہی کروائی جائے گی، ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جرائم میں ملوث افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، افغانیوں کو رضاکارانہ طور پر پنجاب سے انخلاء کی ڈیڈ لائن صوبائی حکومت نے دے رکھی ہے

متعلقہ خبریں