راولپنڈی (نیوز ڈیسک)موسم سرما کی تعلیمی اداروں میں تعطیلات ختم ،ب بھر کے دیگر شہروں کی طرح آج 9 جنوری سے راولپنڈی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تھا کہ ” کل سکول کھلے ہیں، باقی سب فیک نیوز ہیں، میری بات پر یقین کریں۔ خوش آمدید.”
Schools are open tomorrow. All the rest are FAKE NEWS. Believe this. Welcome back.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 8, 2023
اس قبل یہ اطلاعات تھیں کہ پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے اور سموک کی وجہ سےسکولوں میں ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا امکان ہے۔ مگر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحانات کے باعث سکولوں میں چھٹیاں بڑھانا درست نہیں اور مزید تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا گیا اور تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں آج پہلا دن تھا اور بچوں کی تعداد عام دنوں کے مقابلے کم تھا۔بچوں کی موجیں ختم، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے