اہم خبریں

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیتے ہوئے ،ایف آئی اے نے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا ،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے وعدہ معاف گواہ بن گئے ، اسد عمر ایف آئی اے ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،چالان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ، ، سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی ، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرا دی ،27 گواہوں کے 161 کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد چالان کے ساتھ منسلک کردیے ۔

متعلقہ خبریں