اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی ۔ صدر مملکت نے قوم کو رواداری ، اخوت اور ہمدردی اور اسوہ رسول ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت، انصاف، ہمدردی اور انسانوں سے محبت کا پیکر تھی، نبی پاک ؐبنی نوع انسان کیلئے آفاقی لازوال رہنمائی کا ذریعہ ہیں ہم آج جن چیلنجز کا شکار ہیں انہوں نے ان کا حل قیامت تک پیش کردیا ہے ۔ نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے عید میلاد النبی ؐ پر قوم کے نام پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیروکار مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے جو ہمدردی، رواداری اور محبت کی روشن مثال ہیں ۔ نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے پاکستان کو امن، ترقی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے اور اپنے ہم وطنوں کو اجتماعی اور انفرادی طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔