اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج ہو گی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ سماعت کرے گا۔سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کی پہلی فل کورٹ میٹنگ بلا لی،زرائع کے مطابق عدالتی کاروائی سے پہلے ججز کی فل کورٹ میٹنگ ہو گی۔میٹنگ میں عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا معاملہ زیر غور آئیگا۔
