اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم نے 15 ماہ کی حکومت میں پی ٹی آئی سے زیادہ قرضہ لیا۔ پی ڈی ایم نے 18 اعشاریہ 5 ٹریلین روپے کا اضافہ کیا جو پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ حکومت سے زیادہ ہے ،رپورٹ کے مطابق پاکستان کا قرضہ 2023 کے اختتام پر 44 اعشاریہ 4 ٹریلین روپے بڑھ کر 62 اعشاریہ 9 ٹریلین ہو گیا جس میں پی ڈی ایم نے 15 ماہ میں 41 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ کیا۔ اس حوالے سے اخباری رپورٹ بتایا گیا کہ قرض میں اضافہ کم کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی قابل اعتمادحکمت عملی نہیں تھی ۔
