اہم خبریں

ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل کورٹ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں دےسکتی،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیلیں نمٹا دی،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتی، یقین ہے کہ ماتحت عدالت قانون ہی پاسداری کریں گی، قانون کے مطابق کیس منتقلی کی درخواست کے دوران ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں دے سکتی وکیل الیکشن کمیشن،چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس منتقلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے وکیل الیکشن کمیشن ، جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس زیر التوا ہے،عدالت پہلے ہی بہترین حکم جاری کر رہی ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا جب اپنے وقت پر اپیلیں اس کیس میں آئیں گی تو اس وقت اس معاملے کو دیکھا جائے گا جس کے بعد عدالت نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلوں کو نمٹا دیا۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے نئی کاز لسٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بینچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ عدالت اس کیس کو نمٹانے کے بجائے خارج کرے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی تسلیم کیا کہ مقدمہ ،سپریم کورٹ کا توشہ خانہ کیس میں حکم ،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی تک تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعدد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج متوقع ہے۔بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس عدالت سے کیا چاہتے ہیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ فی الحال ہم اس عدالت سے فیصلہ نہیں چاہتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے پر ہمیں اس کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درکار نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے دونوں فریقین سے پوچھا کہ کیا اس کیس کو نمٹا دیا جائے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے آمادگی کا اظہار کیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور نہیں کیا جبکہ خواجہ حارث نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آج جو بیان ریکارڈ ہونے ہیں انہیں بھی روک دیا جائے جس پر عدالت نے کہا وہ فی الحال اس کیس میں کوئی حکمنامہ جاری نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ خبریں