اہم خبریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپسی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کارروائی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کیلئے ان چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 31 جولائی کو دن ایک بجے اپیل پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف وکیل ریاض حنیف راہی نے انکوائری کمیشن کی کارروائی چلانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراضات لگائے تھے۔ریاض حنیف راہی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں