اہم خبریں

نگران وزیراعظم کیلئے پانچ نام شارٹ لسٹ کر لئے،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما ء اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں ،حتمی نام کا فیصلہ ایک ہفتے میں ہو جائیگا، مجھے نگران وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں۔ آج وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں ، حتمی نام کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی۔ تاہم یہ پانچ نام سیاستدانوں پر مشتمل ہونگے ، کوئی جج یا جرنیل نہیں ہوگا..انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں الیکشن 90 دن میں ہوں ،اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہونی چاہیں ،میدان خالی چھوڑا تو بہت مشکل پیدا ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کیلئے نہیں دیا نہ ہی اس کسی خواہش ہے ۔

متعلقہ خبریں