اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات لیکن نے تحریکِ انصاف کے رہنما ءشاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے استعفوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات کی معذرت کر لی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتےشاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے پارٹی کی قیادت کو وفد کے ساتھ پیش نہ ہونے کا پیغام آخری وقت میں بھجوایا۔اسی لیے شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ میں واپسی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔