اہم خبریں

راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفےمنظور کرنے سے انکار کردیا، ہم اپنا قانونی حق مانگنے آئے ہیں،اسد قیصر کا ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا، ایک ایک کرکے پیش ہوں، تصدیق کریں استعفے منظورہوجائیں گے، اسپیکر کی جانب سے انکار کے بعد ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور پی ٹی آئی وفد کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ،اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہئیں،استعفوں کی تصدیق پرآئین، قواعدوضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ،استعفوں کیلئے تمام ممبران کو انفرادی طورپر بلایا جائے گا، پہلے بھی استعفوں کی تصدیق سے متعلق مدعوکیا گیا تھا۔اسپیکرراجا پرویز اشرف اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے صدارتی چیمبرمیں ہوئی، جہاں راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں اسد قیصر، قاسم سوری، امجد نیازی، فہیم خان، عطااللہ اور ملک عامرڈوگر بھی شامل تھے۔اسپیکر کی جانب سے انکار کے بعد ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی رہنما رہنما اسد قیصر نے کہاکہ ہم اسپیکرقومی اسمبلی کےسامنےاپنامؤقف رکھا، ہم نےپوچھا کہ جن اراکین کے استعفے منظورکیے وہ آپ کےپاس آئےتھے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم اپنا قانونی حق مانگنے آئے ہیں۔ قاسم سوری نے کہا سب نے فلور آف دی ہاؤس کھڑے ہوکر استعفے دیئے تھے، امپورٹڈ سرکار خوفزدہ ہے عوام میں جانا نہیں چاہتی۔۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا کہ تھا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت کریں گے۔بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پی ٹی آئی اراکین سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی،پی ٹی آئی اراکین نے اپنا مؤقف میرے سامنے رکھا،بنیادی طورپر استعفوں کے بارے میں بات ہوئی۔

متعلقہ خبریں