اہم خبریں

حکومت آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ،عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی پر طنز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت انکے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں،عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، حکومت کا انکے خلاف آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ۔یاد رہے کہ بڑے زور شور سے اس بات کا چرچہ کیا جا رہا تھا کہ حکومت عمران خان کے خلاف عید تعطیلات کے دوران بڑے آپریشن کا ارادہ رکھتی ہے ،اب رانا ثنا اللہ نے اس کی وضاحت کر دی ۔

متعلقہ خبریں