لاہور( نیوز ڈیسک) جلاؤ گھیراؤ ،پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس کا معاملہ ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی،
عمران خان 11 بجے تک پیش ورنہ قانون کیمطابق فیصلہ کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات میں حاضری استثنیٰ درخواست دی گئی جو مستر د کر دی گی ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 3 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی اور موقف اختیار کیا کہ ،عمران خان کا کیس زیر سماعت ہیں ، سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے ،آج پیش نہ بھی ہوں تو کوئی حرج نہیں اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ صرف یہ بتائیں عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں؟، جس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈیڑھ بجے کا وقت دیں، عمران خان پیش ہوجائیں گے۔ عمران خان 11 بجے تک پیش ہوں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے، ریلیف اسے ہی ملے گا جو عدالت پیش ہوگا۔
