اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔اس دوران سماعت کے لیے مرکزی ملزم شاہنواز امیر، ملزمہ ثمینہ شاہ،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس، مدعی وکیل راؤ عبدالرحیم اور وکیلِ ملزمہ نثار اصغر عدالت میں پیش ہوئے۔مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللّٰہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔دورانِ سماعت ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان، نقشہ نویس خرم شہزاد، سیکریٹری یونین کونسل تسکین حیدر نے بیان ریکارڈ کروایا۔سماعت کے دوران جائے وقوعہ کی تصاویر اور دیگر ملنے والی اشیاء عدالت میں دکھائی گئیں۔دورانِ سماعت ملزمہ ثمینہ شاہ نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے آج کی کارروائی کے بعد کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔