اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہرنے 1079نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد جہانزیب نے 1078 نمبرکے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ میں ایمان ارجمند نے 1075 کےساتھ پہلی پوزیشن، زینب سمیع 1070 کے ساتھ دوسری اور عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر لےکر تیسری پوزیشن لی۔
کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق نے 1051نمبر لےکر پہلی پوزیش، عائزہ افضل نے 1047نمبر لے کر دوسری اور آمنہ آصف نے 1046 نمبر لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے1007نمبر لےکر پہلی پوزیشن، آمنہ اظہر نے 1003 نمبر لےکر دوسری جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002 نمبر لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق پاس ہونے والوں کی شرح 85.95 فیصد رہی۔
مزیدپڑھیں: سابق فاٹا، پاٹا کے سروس پرووائیڈرز کیلئے سیلز ٹیکس استثنیٰ، کے پی آر اے کا نوٹیفکیشن جاری















