اہم خبریں

اطالوی سفیر اوگو چیاراتانی کی فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا پر اہم تبادلہ خیال

اطالوی سفیر اوگو چیاراتانی کی فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا پر اہم تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں نئے تعینات اٹلی کے سفیر اوگو چیاراتانی نے وزیرِ مملکت/وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فہد ہارون نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر اطالوی سفیر کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے کامیاب مدتِ سفارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوگو چیاراتانی کی پاکستان میں تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ملاقات کے دوران نئے میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات، عالمی میڈیا کے منظرنامے اور عوامی رابطوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

فہد ہارون نے کہا کہ پاکستان آنے والے دنوں میں اٹلی کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں مثبت پیش رفت کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کے امکانات اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:جیل ٹرائل کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں عدالت سے اہم خبر آگئی

متعلقہ خبریں