اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافے سے شہریوں کے لیے سفری اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ڈرائیور لیس گاڑی کے ٹکراؤ کی ویڈیو وائرل، پولیس کی باضابطہ وضاحت سامنے آگئی















