اہم خبریں

بہاولپور صوبے کی بحالی کا معاملہ، پرنس بہاول عباسی کا سیاسی قیادت کو اہم خط

بہاولپور صوبے کی بحالی کا معاملہ، پرنس بہاول عباسی کا سیاسی قیادت کو اہم خط

بہاولپور (اے بی این نیوز) امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے صاحبزادے شہزادہ بہاول عباسی نے سیاسی قیادت کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق 9 مئی 2012 کو پنجاب اسمبلی نے بہاولپور کو دوبارہ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی جس کے ساتھ علیحدہ جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد بھی تھی۔

خط کے متن کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کی گئی، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں نے اس کی تائید کی۔

خط میں شہزادہ بہاول عباسی نے درخواست کی کہ اس قرارداد پر نظر ثانی کی جائے اور بہاولپور صوبے کی بحالی کو بلاتاخیر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایجنڈے پر رکھا جائے۔

خط کے متن کے مطابق یہ خط صدر آصف زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجا گیا تھا اور یہ خط پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، مولانا فضل الرحمان اور حافظ نعیم الرحمان کو بھی بھیجا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:پی سی بی کا بڑا ایکشن، امام الحق سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں