لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
امام الحق لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
امام الحق پنڈلی کی انجری کے باعث لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکے تھے۔ انجری کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ابھی باقی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹیم سے نکالے جانے کے بعد امام الحق لاہور واپس پہنچ گئے















