اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 02 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 3 پیسے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردوبدل یکم ستمبر کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں:اسکول اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا















