لاہور ( اے بی این نیوز) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول اساتذہ انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کے کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری جلد منظور ہونے کی امید ہے، جبکہ اسکول اساتذہ انٹرنز کے لیے بجٹ پہلے ہی منظور شدہ ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کے معاملے کو جلد مکمل کرے گی تاکہ اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ماہ ایس ٹی آئیز کو بلا تاخیر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے تقریباً 25 ہزار اسکول اساتذہ انٹرنز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا معاملہ زیرِ غور ہے۔
پی سی بی کا بڑا فیصلہ، ٹیسٹ اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا















