اہم خبریں

بھارت کا انگلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

بھارت کا انگلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نئی دہلی (اے بی این نیوز) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت نوجوان اوپنر شبمن گل کریں گے جبکہ شریاس ایر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کے ایل راہول اور ایشان کشن کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر میں واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور نتیش کمار ریڈی شامل ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، پرساد کرشنا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ اور گرنار برار کو موقع دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے۔ فٹنس مسائل کی وجہ سے ہاردک پانڈیا کو شامل نہیں کیا گیا، یشسوی جیسوال کو ڈراپ کر دیا گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 14، 16 اور 19 جولائی کو انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:بلوچستان بجٹ 2026-27 کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

متعلقہ خبریں