اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا اہم کردار ہے، امن پیغام کمیٹی کو ضلعی سطح پر فعال ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں امن پیغام کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس فورم کو پورے ملک کو اتحاد کا پیغام دینا چاہیے، علمائے کرام قوم کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا چاہیے، محرم میں امن و امان برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ کون کیا ہے۔ صرف اپنی ذات پر توجہ دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسروں کے بارے میں جو چاہیں کہہ سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر میرا کردار محدود ہے، فیلڈ مارشل کپتان کی حیثیت سے میدان میں اترے، کھلاڑی صرف کپتان کی ہدایات پر عمل کرتا ہے اور ٹیم کی فتح کے لیے کوشش کرتا ہے، وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا۔�
مزید پڑھیں:بجلی صارفین ہوشیار، متعدد علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا اعلان، جانیے تفصیلات















