اہم خبریں

بجلی صارفین ہوشیار،متعدد علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا اعلان، جانیے تفصیلات

بجلی صارفین ہوشیار، متعدد علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا اعلان، جانیے تفصیلات

لاہور (اے بی این نیوز) لیسکو نے کئی علاقوں میں بندش کا اعلان کر دیا، مختلف گریڈ سٹیشنز کے تحت علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں 17 جون بروز بدھ کو لاہور اور اس کے گردونواح کے متعدد علاقوں میں شیڈول شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

لیسکو کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف گریڈ سٹیشنز کے تحت آنے والے علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھائی پھیرو، چونگ، ایم سی او، غازی، کاہنہ، خانقاہ ڈوگراں، مومن پورہ، قلعہ اسٹار شاہ، مکہ کالونی، سرفراز نگر، شالیمار، سکھ چین، گجو مٹہ، لیاقت آباد اور نیو کوٹ لکھپت گریڈ سٹیشن کے تحت آنے والے فیڈر اس بندش سے متاثر ہوں گے۔

اس کے علاوہ بھائی پھیرو گریڈ اسٹیشن کے بی بی جے، مانگا منڈی 1 اور 3 فیڈرز اور چونگ گریڈ اسٹیشن کے نیو چونگ، شاہ کام اور آئی سی سی ٹیکسٹائل فیڈرز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم سی او گریڈ سٹیشن کے تحت کوٹ عبدالمالک، مدینہ گلاس اور سٹارلیٹ کے صنعتی اور رہائشی علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

لیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے ان اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے معاملات کو پہلے سے ترتیب دیں اور اس عارضی خلل کے دوران کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ شٹ ڈاؤن سسٹم کو مزید مستحکم اور موثر بنانے کے لیے ضروری ہے اور مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی بجلی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔ کمپنی نے اپنی مہم کے تحت شہریوں سے بجلی کی بچت اور توانائی کی بچت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے پرانا سکھر اور اس کے گردونواح میں متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رکھنے کے لیے شٹ ڈاؤن شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

سیپکو حکام کے مطابق سسٹم کی بہتری اور ناقص کنڈکٹرز کی تبدیلی کے لیے 15 جون سے 18 جون 2026 تک شٹ ڈاؤن کی منظوری دی گئی ہے۔

سیپکو انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مرمتی کام کے باعث رائل روڈ، پیر مراد شاہ، جمانی، جناح چوک، گولیمار، جئے شاہ اور اربن فیڈرز سے متصل علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ان متاثرہ علاقوں میں 15 سے 18 جون تک روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

سیپکو نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے کاموں خصوصاً پانی ذخیرہ کرنے کے کام بروقت مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:امریکا سے معاہدہ، ایرانی ریال نے اونچی اُڑان بھر لی، جانیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں