اہم خبریں

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ،نئی پابندی نافذ

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ،نئی پابندی نافذ

پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا میں بڑی پابندی عائد کر دی گئی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کے تمام ریجنل ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی کا انعقاد غیر مجاز اور غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

خط کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا سے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔ اجازت کے لیے درخواست کے ساتھ ایونٹ کی تفصیلات، کھلاڑیوں کی فہرست اور دیگر دستاویزات منظوری کے لیے جمع کرانی ہوں گی۔

شرائط کے تحت، تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو ایم آئی ایس پورٹل کے ایونٹ مینجمنٹ سیکشن میں اپ لوڈ کرنا ہوگا اور تمام حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سرکاری ایم آئی ایس پورٹل پر پیشگی رجسٹر کرنا ہوگا۔

خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو دیے جانے والے انعامات، ٹرافیاں اور میڈلز کا ریکارڈ بھی پورٹل پر رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے اہم ہدایات

متعلقہ خبریں