گلگت بلتستان ( اے بی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں پارٹی صدر امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ کامیاب ہونے والے تمام ارکانِ اسمبلی سے رابطہ کیا جائے اور حکومت سازی کے عمل میں انہیں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں مفاہمت اور وسیع اتفاقِ رائے پر مبنی حکومت قائم کی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام منتخب ارکانِ اسمبلی سے رابطے کر کے حکومت سازی کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں پارٹی تنظیم کو متحرک رہنے اور حکومت سازی کے لیے بھرپور سیاسی رابطے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:تونسہ شریف میںالمناک سانحہ، پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات















