تونسہ شریف (اے بی این نیوز) جھنگی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی جب کہ حملہ آور مارا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صادق بلوچ کے مطابق بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کے مین گیٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دھماکے سے چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین کی اہم پیشگوئی















