اہم خبریں

حسن علی کا بڑا کارنامہ، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم

حسن علی کا بڑا کارنامہ، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم

لاہور ( اے بی این نیوز)‌پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر حسن علی (Hasan Ali )نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لیسٹر شائر کے خلاف میچ کے دوران حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس عمدہ کارکردگی کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین باؤلر حسن علی نے یہ سنگ میل صرف 243 میچز میں عبور کیا، یوں انہوں نے افغان اسپنر Rashid Khan کا ریکارڈ توڑ دیا۔ راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹوں کا ہندسہ 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد حسن علی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین باؤلر بن گئے ہیں۔ کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے قومی فاسٹ باؤلر کو اس شاندار اعزاز پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب کے نئے بجٹ کی تیاریاں مکمل، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں