اہم خبریں

قومی ٹیم میں بڑا ردوبدل،اہم کھلاڑی باہر

قومی ٹیم میں بڑا ردوبدل،اہم کھلاڑی باہر

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ ان کا نام وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے 27 کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں کیمپ کے لیے 49 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے، جن میں 22 ریڈ بال اور 27 وائٹ بال کے کرکٹرز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے تھنک ٹینک نے شاہین آفریدی کو مستقبل کے ٹیسٹ پلان کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے اپنا آخری ٹیسٹ مئی 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا جہاں ان کی کارکردگی اور باؤلنگ کی رفتار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کے دورے کے بعد انہیں سلہٹ ٹیسٹ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کو شاہین کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں محدود شرکت پر تحفظات ہیں اور انتظامیہ کا موقف ہے کہ چار روزہ کرکٹ میں باقاعدہ شرکت کے بغیر ٹیسٹ کرکٹ میں مطلوبہ معیار برقرار رکھنا مشکل ہے۔

اس تناظر میں شاہین آفریدی کو فی الحال وائٹ بال کرکٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سےمتعلق بڑا عدالتی حکم جاری

متعلقہ خبریں