اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، این سی سی آئی اے نے سہیل آفریدی کے خلاف پی ای سی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر،ایران اور اسرائیل کو ٹرمپ کی سخت وارننگ















