اہم خبریں

امریکا میں ہلچل،ٹرمپ کی رہائشگاہ پر حملہ،بڑی خبر

واشنگٹن( اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کی سرکاری رہائشگاہ وائٹ ہاؤس(White House)کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب 17ویں اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایونیو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص نے اچانک سیکریٹ سروس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ نسائر بیسٹ کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق امریکی ریاست میری لینڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور وائٹ ہاؤس کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ فائرنگ کے بعد فوری طور پر وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، تاہم بعد میں صورتحال قابو میں آنے پر لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے دوران تقریباً 30 گولیاں چلائی گئیں، جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے۔

واقعے کے بعد امریکی سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور پس منظر کا تعین کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اسسٹنٹ کوچ سےمتعلق بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں