لاہور (اے بی این نیوز) جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سابق امیر سراج الحق، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری، حافظ محمد ادریس نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، پیپلز پارٹی لاہور آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر مجید غوری، آغا تقی، بجاش خان نیازی، احمد سلمان بلوچ، عابد میر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری، عامر نصیر بٹ، اعجاز تنویر، ڈاکٹر فرید زکریا، ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
اراکین قومی اسمبلی حافظ میاں نعمان، اظہر اقبال، سید وقاص جعفری، ضیاء اللہ شاہ بخاری، جبران بٹ، قیصر شریف، شاہد بلال، فرحان شوکت، ساجد ناموس، ظہور وٹو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
میاں مقصود احمد جماعت اسلامی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے قبل طویل عرصے تک لاہور کے امیر رہے۔
مزید پڑھیں:الاؤنس کے معاملے پر ملازمین کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی















