اہم خبریں

پاکستان انڈر 19 ٹیم،انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

لاہور (اے بی این نیوز) ایشین چیمپئن Pakistan Under-19 cricket team ستمبر میں سیریز کھیلنے کے لیے England Under-19 cricket team کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی، جس میں ایک چار روزہ اور چار ایک روزہ میچز شامل ہیں۔

چار روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا، جبکہ پہلا ون ڈے 9 ستمبر کو آرنڈل میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں جبکہ تیسرا اور چوتھا ون ڈے 14 اور 16 ستمبر کو ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دسمبر 2025 میں بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا، جبکہ زمبابوے میں تین ملکی سیریز بھی اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں‌:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی،مارکیٹ اپ ڈیٹ جاری

متعلقہ خبریں