اہم خبریں

سہیل آفریدی نے طبل جنگ بجا دیا،حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اڈیالہ جیل کے قریب احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کی سخت ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ اڈیالہ جیل Aadiyala Jailکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا sohail afradiنے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی صحت کے حوالے سے سنگین خدشات پائے جاتے ہیں، خاص طور پر آنکھوں کے مسئلے پر فوری اور مؤثر علاج ناگزیر ہے۔ بار بار مطالبات کے باوجود نہ تو اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی ذاتی معالج کو طبی معائنہ کرنے دیا جا رہا ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سیاسی دباؤ کے تحت رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، جس کے باعث صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوششوں کے باوجود کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی، اور یہی وجہ ہے کہ احتجاجی دھرنا ختم کرنے کے باوجود حکومت کو ایک واضح وقت دیا گیا ہے۔

کارکن تیار ہیں،عمران خان سے ملاقات کیلئے پارٹی ہر ممکن راستہ اختیار کرے گی،شیخ وقاص اکرم

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر منگل سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولت فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک پہلے سے زیادہ سخت انداز میں دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار احتجاج صرف علامتی نہیں ہوگا بلکہ بھرپور عوامی دباؤ کے ساتھ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں