نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی بحری جہازوں کو قبضے میں لینے پر اقوام متحدہ سے احتجاج کرتے ہوئے بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کا عمل فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں امریکی ناکہ بندی کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران کو امریکی اقدامات کا جواب دینے کا حق ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمنیا نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود وہ جنگ ختم ہونے کو نہیں سمجھتے اور ایرانی فورسز اپنی تیاری اور ٹارگٹ لسٹ کو اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔
ادھر بحیرہ عرب میں امریکی افواج کی ناکہ بندی جاری ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق بلیو اسٹار تھری نامی بحری جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کے شبہ میں روک کر تلاشی لی گئی اور اب تک 39 جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:کنگڈم ویلی کا بڑا فراڈ منظر عام پر،صارفین کے کروڑوں ڈوبنے کاخطرہ















