اہم خبریں

دو ٹرینیں آپس میں حادثے کا شکار ، 14 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

(اے بی این نیوز)انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔انڈونیشیا میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے ملحقہ شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ تصادم بیکاسی ریلوے اسٹیشن پر ہوا، جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرینوں کے تصادم میں 84 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک ٹرین میں 240 افراد سوار تھے اور وہ محفوظ ہیں جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکرانے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران کی صحت بارے ہسپتال انتظامیہ نے رپورٹ جاری کردی ، جانیے

متعلقہ خبریں