اہم خبریں

اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

راولپنڈی ، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، باجوڑ ، چترال سوات اور دیگر شہر بھی زلزلے سے لرز گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر اور مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
مزید پڑھیں: سوا ت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما قتل

متعلقہ خبریں