راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔
مدعی مقدمے کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پرطالب علم کوپلاسٹک کے پائپ سےمارا جس کے بعد پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں استاد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق طالب علم کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، طالب علم پر تشدد اور اسے حبس بےجا میں رکھنے پرتفتیش ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا















