تہران (اے بی این نیوز) ایران میں جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تہران سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی ایران سے گرفتار ہونے والوں میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں غیر ملکیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:ایرانی آرمی چیف کا بڑا فیصلہ،اہم تیاری مکمل















