اہم خبریں

ایرانی آرمی چیف کا بڑا فیصلہ،اہم تیاری مکمل

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ہماری فوج کی انگلیاں ٹرگر پر ہیں، محاذ آرائی اور قربانی کے لیے تیار ہیں۔ ایک بیان میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایرانی افواج اپنی آخری سانس تک دشمن کا مقابلہ کریں گی، قومی خودمختاری اور سلامتی کے ہر محاذ پر دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں پر ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کا دفاع جاری رکھیں گے۔

امیر حاتمی نے مزید کہا کہ فوج مسلح افواج کی دیگر شاخوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کن انداز میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنی عسکری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی افواج قربانی اور جہاد کے جذبے سے معمور ہیں اور انہوں نے اپنے مشن کے لیے غیر متزلزل عزم کا عہد کیا ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغام نے فوجیوں کے حوصلے کو دگنا کردیا ہے اور ایرانی اپنے وطن کی آزادی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی ایرو اسپیس کمانڈر نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران میزائل لانچروں کی تجدید کی رفتار پہلے سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،ڈونلڈ ٹرمپ کااسلام آباد آنے کا عندیہ

متعلقہ خبریں