واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے نمائندے اسلام آباد جا رہے ہیں، وہ کل شام مذاکرات کے لیے وہاں ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں فائرنگ کا فیصلہ کیا جو جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا جو کہ عجیب بات ہے، ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے ہرمز پہلے ہی بند ہے، ایران ہماری مدد کر رہا ہے لیکن اس کا علم نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بند پورٹ کی وجہ سے ایران کو یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، امریکا کو کچھ نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، کل شام پاکستانی دارالحکومت میں ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کر عام آبادی میں پھیل رہا ہے ،ماہرین صحت















