اہم خبریں

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،عوام کیلئے بڑی خبر

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد تک کمی کر دی گئی۔ لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر 6 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں کی فہرست جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، بہت جلد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:الیکشن سے قبل تنازع ،وزراء کے دوروں پر اعتراض

متعلقہ خبریں