اہم خبریں

سعودی عرب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے

کراچی (اے بی این نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی، رقم کی منتقلی سے روپے کی قدر اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لیے سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے اور معاشی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ اس رقم کی منتقلی سے روپے کی قدر اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزیر کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز کی اضافی مالی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، جس میں سے 2 ارب ڈالرز کی منتقلی ہو چکی ہے، سعودی عرب پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کو نہ صرف عارضی طور پر بلکہ طویل مدت کے لیے بہتر بنانے کا خواہش مند ہے تاکہ ملک پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

معاشی ماہرین اس پیشرفت کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے بروقت ڈپازٹس کی فراہمی سے پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں (آئی ایم ایف وغیرہ) کے ساتھ معاملات طے کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے

متعلقہ خبریں